Ad

1 hash

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز،ویرات کوہلی پیچھے رہ گئے

ایک سال میں سب سے زیادہ سنچری سکور کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازبابر اعظم نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی جو 30 ستمبر 2016 کے بعد ایک سال کے دوران ان کی چھٹی سنچری تھی جبکہ اس عرصے کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 28 میچز کھیلے لیکن وہ محض 5 سنچریاں بناسکے۔
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے جنہوں نے 21 میچز کھیل کر 7 سنچریاں بنائیں اور سب پر سبقت لے گئے۔
بابراعظم کی کامیابیوں میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین1000 رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے جو انہوں نے صرف 16 اننگز میں مکمل کیے۔
اس سے قبل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ 19 اننگز میں انجام دیا۔

بالی و وڈ اداکارہ سونم کپور کے بعد انوشکا شرما نے بھی ملبوسات کی ڈیزائننگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

بالی و وڈ اداکارہ سونم کپور کے بعد انوشکا شرما نے بھی ملبوسات کی ڈیزائننگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔


ممبئی(آئی این پی) بالی و وڈ اداکارہ سونم کپور کے بعد انوشکا شرما نے بھی ملبوسات کی ڈیزائننگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے انوشکاشرما کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 4 سے 5سال سے اس شعبے میں آنا چاہتی تھیں اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر رہی تھیں، یہ صرف ایک برانڈ کی بات نہیں ہے بلکہ اس سے میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا انتظار ہے۔

عمر گل اور احمد شہزاد نے مداحوں کی پٹائی کر کے ان کا موبائل فون کیوں توڑا؟ حقیقت سامنے آ گئی، جان کر آپ بھی کھلاڑیوں کی حمایت کریں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہیں اور جب ان کا ”ٹاکرا“ اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ہو جائے تو سیلفی لینے کا جنون بھی سوار ہو جاتا ہے۔ اس جنون کے باعث ہی احمد شہزاد اور عمرگل نے مداحوں کو پیٹ ڈالا جبکہ احمد شہزاد نے تو ایک مداح کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر کوئی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہنے لگا کہ مداحوں کیساتھ ایسا سلوک کسی طور پر بھی درست نہیں ہے۔
لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ عمر گل اور احمد شہزاد غصے میں اس وقت آئے جب مداحوں نے ’بدتمیزی‘ کی۔ مذکورہ مداح نے ایک یا دو مرتبہ نہیں بلکہ چار سے پانچ مرتبہ مذکورہ کھلاڑیوں کو دھکا دیا اور ان کی کمر پر بار بار ہاتھ مار کر بلانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دونوں ہی پہلی مرتبہ میں ہی سیلفی لینے سے منع کر چکے تھے۔ 
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب دونوں کھلاڑیوں نے سیلفی لینے سے انکار کیا تو مداح بھی اپنی ضد سےپیچھے ہٹ جاتا مگر اس نے کھلاڑیوں کو ناجائز طور پر تنگ کیا اور ایسے میں غصہ آنا بھی جائز ہے۔
اس سے کھلاڑیوں کے بے قصور ہونے کا تاثر تو نہیں ملتا لیکن غلطی بھی صرف ان کی نہیں ہے اور اگر مداح بدتمیزی نہ کرتا تو شائد یہ نوبت ہی نہ آتی۔ مداحوں کو چاہئے کہ اگرچہ وہ اپنے قومی کرکٹرز کیساتھ بہت محبت کرتے ہیں مگر ان کے ‘موڈ‘ کو بھی دیکھنا چاہئے اور ناجائز تنگ کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔