Ad

1 hash

آسان ترین نسخہ جس کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو دنوں میں پھر سے گھنے بناسکتے ہیں

آسان ترین نسخہ جس کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو دنوں میں پھر سے گھنے بناسکتے ہیں



نیویارک(نیوزڈیسک)اگرآپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوششوں کے انہیں روک نہیں پارہے تو پریشان نہ ہوں ،آئیے آپ کو ایک آسان ترین نسخے بتاتے ہیں جس سے آپ کے بال دوبارہ دنوں میں گھنے ہوجائیں گے۔
انڈے
انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اوراگرآپ انڈے سر پر لگائیں گے تو بال بہت تیزی سے بڑھے گے۔اپنے گیلے بالوں میں ایک یا دو انڈے پھینٹ کرلگائیںاورآدھ گھنٹے تک انہیں بالوں میں لگارہنے دیں۔اب اپنے بالوں کو گرم پانی اور شیمپو سے دھولیں۔اس نسخے کو ہفتے میں کم از کم دو باردہرائیں۔
آپ ایک متبادل نسخے میں انڈے کی رزدی لے کر اس میں ایک چمچ اپنی پسند کا تیل ڈالیں اور ساتھ دو چمچ پانی بھی ڈالیں۔اب اس موادکو سر میں لگائیںاور ہلکا مساج کریں۔ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ لگانے سے آپ کے بال موٹے ہوجائیں گے۔
زیتون کا تیل


اپنے سر کا مساج نیم گرم زیتون کے تیل سے کریں اور45منٹ کے بعد سر دھولیں۔بہتر ہے کہ رات کو سونے سے قبل زیتون کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر سر کسی بھی شیمپوسے دھولیں۔
آپ چاہیں توزیتون کے تیل کوشہدمیں شامل کریں اور اس محلول کو سر میں لگائیںاورآدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔
آپ چاہیں تو اوپر بتائے گئے نسخوں کو ہفتے میں یکے بعد دیگرے استعمال کرسکتے ہیں۔

سنگاپور، باکسنگ میچ کے دوران زخمی ہونے والا باکسرجان کی بازی ہار گیا

سنگا پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاحی میچ کے دوران 32ذرائع کے مطابق باکسر کو فائٹ کے دوران زخمی ہونے پر میچ روک دیا گیاوہ رنگ میں گر بھی گیا تھا جس کے بعد اس کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم پردیپ جان کی بازی ہارگیا۔باکسنگ چمپئن شپ کے عہدیداران کے مطابق پہلے راؤنڈ میں پردیپ جیت رہا تھا تاہم دوسرے راؤنڈ میں پردیپ کو حریف باکسر کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاجبکہ اس دوران باکسر کی ناک سے خون بھی بہنے لگا جس پر ریفری نے میچ روک دیا اور دیگر میچ ریفری سے مشورے کے بعد پردیپ کے حریف کو جتوا دیا گیا۔
پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا لیکن اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔ہسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل رپورٹ کے مطابق پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا جو اس کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامینین فائٹ بعد زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ۔

سری لنکا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، 5 فاسٹ 3 سپنرز شامل، حفیظ ، رضوان اور احمد شہزاد جگہ نہ بنا سکے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے
<figure class="op-ad">
  <iframe width="300" height="250" style="border:0; margin:0;" src="https://www.facebook.com/adnw_request?placement=482483405465935_483022375412038&adtype=banner300x250"></iframe>

</figure>
سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ سکواڈ میں 5 فاسٹ اور 3 سپن بولرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ، احمد شہزاد اور محمد رضوان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آج (ہفتہ کو) دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔


پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے بتایا کہ اسد شفیق ، محمد عباس، اظہر علی ، شان مسعود، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، بلال آصف ، ایم اصغر ، محمد عامر ، وہاب ریاض، محمد عباس، حسن علی، میر حمزہ، سمیع اسلم، بابر اعظم اور عثمان صلاح الدین کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تین سپنرز بھی شامل ہیں، یو اے ای کی بیٹنگ کنڈیشنز اچھی ہیں اس لیے وہاں کسی بھی ٹیم کو دوبار آﺅٹ کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچ فاسٹ باﺅلر اور تین سپنرز شامل کیے ہیں ۔
یاسر شاہ کی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کی پنڈلی میں مسئلہ تھا لیکن آج ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے ساڑھے 17 پوائنٹ حاصل کیے ہیں ۔ ہم نے انہیں بتایا تھا کہ اگر فٹنس ٹیسٹ پاس کریں گے تو ہی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔ یاسر شاہ نے پچھلے کچھ عرصے میں انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے، اگر آج وہ ٹیسٹ پاس نہ کرتے تو ٹیم میں شامل نہ ہوتے۔ 
<figure class="op-ad">
  <iframe width="300" height="250" style="border:0; margin:0;" src="https://www.facebook.com/adnw_request?placement=482483405465935_483022375412038&adtype=banner300x250"></iframe>

</figure>


اوپنر اظہر علی کی انجری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ اظہر علی کو گھٹنے میں مسئلہ تھا ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ وہ انجکشن لگا کر کھیل سکتا ہے اس لیے اسے ٹیم میں شامل کیا ہے، امید ہے کہ وہ سیریز کے دوران ٹھیک رہیں گے۔
<figure class="op-ad">
  <iframe width="300" height="250" style="border:0; margin:0;" src="https://www.facebook.com/adnw_request?placement=482483405465935_483022375412038&adtype=banner300x250"></iframe>
</figure>


کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کر سکتا ،کوشش کروں گا مصباح الحق کی طرح ٹیم کو لے کر چلوں :سرفراز احمد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ٹارگٹ پر دھیان نہیں دیتا ،میری ساری توجہ چھوٹے ٹارگٹس پر ہے ،کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کر سکتا، کوشش ہوگی کہ مصباح کی طرح پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی پہلے ٹیسٹ میچ سے جیت کا آغاز کریں، نوجوان کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، امید ہے وہ سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں متوازن ہیں، انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر مجھے بہت سپورٹ کر رہے ہیں اور میری رائے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ قومی کپتان نے کہا پوری ٹیم اور مینجمنٹ کا ایک ہی پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔